لاہور (ای پی آئی)9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت پنجاب نے 9مئی کو جناح ہائوس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نگران وزیر اعلی، سیکرٹری ہوم، چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
جے آئی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9مقدمات پر بھی جی آئی ٹی تشکیل دی تھی


