اسلام آباد (ای پی آئی )جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وہ شہدا جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی .

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف سید عاصم منیر نےیومِ تکریم شہدا پاکستان کے حوالے سےپولیس لائن اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ شہدا کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔