لاہور(ای پی آئی ) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 28 مئی کو ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28مئی کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات روک دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا 11مئی کو پولنگ کے لئے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔28 مئی کو این اے108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب اور این اے 239کورنگی کراچی میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔


