لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر کورکمانڈر ہائوس ( جناح ہائوس) کے باہر اور اندر احتجاج کرنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث سابق آئی جی سندھ وپنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تاریخی عمارت جناح ہائوس میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلہ میں پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے اس حوالے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ میجر (ر) ضیاالحسن کے بیٹے رضوان ضیاء کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیاہے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم رضوان کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشیش جاری ہیں۔


