راولپنڈی(ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر جی ایچ کیو اور آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے جی ایچ کیو پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے والے گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے.

اس حوالے سےاڈیالہ جیل میں ہونےو الی شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی قانونی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ملزمان سے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جائیں گی۔