لاہور(ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آڈیو لیک کمیشن کو تحقیقات سے روکنے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے چیف جسٹس گناہ گار اور سزا کے حق دار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔