اسلام آباد(ای پی آئی)فلمسٹار مہوش حیات کو ماضی میں بچوں کا مشہور مزاحیہ ڈراما عینک والا جن میں حامون جادو گر کا کردار ادا کرنے والے حسیب پاشاکا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیئے جا نے کا انکشاف ہوا ہے ،ڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت آیا کہ مجھے کسی نے بتایا کہ ٹی وی اور فلم کی اداکارہ مہوش حیات، جنہیں میں نہیں جانتا، میرا ایوارڈ انہیں دیدیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پتہ نہیں کونسے شہنشاہ جنات بیٹھے ہیں جو میرا نام آگے نہیں جانے دیتے، حسیب پاشا نے کہا کہ ہم 40 سالوں سے مقامی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کام کررہے ہیں لیکن ہمیں کسی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، کسی فنکار کے انتقال کے بعد ان کے کام کو تسلیم کرنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب فنڈ ریزنگ کا کام شروع کیا تو شوکت خانم کی تعمیر کے لیے لیڈی ڈیانا آئی تھیں، اس وقت ہم نے عینک والا جن کا ڈراما پرفارم کیا تھا، یہ ہمارے لیے فخر کا مقام تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 90 کی دہائی میں ڈراما عینک والا جن اتنا مشہور تھا کہ اس کی ماسٹر کاپی بلاول ہاس بھیجی جاتی تھی، اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر کے بچے بلاول اور بختاور بھٹو چھوٹے ہوا کرتے تھے، اور اسکول کے بعد یہ ڈراما شوق سے دیکھا کرتے تھے۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بڑے ہوئے تو انہوں نے اور عمران خان نے ہمیں بھلا دیا۔حسیب پاشا نے مزید کہا کہ ایک زمانے میں پی ٹی وی کیچئیرمین عطااللہ قاسمی تھے، انہوں نے میرا نام پرائڈ آف پرفارمنس کے لیے نامزد کیا، مسلسل 4 سالوں تک میرا نام پرائڈ آف پرفارمنس کے لیے بھیجا جاتا رہا، لیکن آخری وقت پر میرا ایوارڈ کسی مرحوم فنکار کو دیدیا جاتا تھا۔