لاہور(ای پی آئی) 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ آرمی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

اس حوالے سے جناح ہائوس کے اندر گھس کر جلائو گھیرائو کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کر کے ان کی گرفتاریوں کے لئے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جناح ہائوس حملے میں ملوث مزید 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں،توڑ پھوڑ کرنے والوں اورآگ لگانے والوں کوسخت سزائیں دلوانے کے لیے مزید 260سے زائد شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی گئیں۔

گرفتار شرپسندوں کے موبائل میں واٹس ایپس گروپوں سے متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ قیادت اور گرفتارشرپسندوں سے رابطے میں رہنے والے دوسروں کو متحرک کرنے والے کارکنان کی لوکیشنز اور ویڈیوز سے نشاندہی کرکے فہرستیں تیارکی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں موجود شرپسندوں کی لوکیشنز اور ویڈیوز حاصل کرلی گئی ہیں۔قیادت کے حکم پر شرپسند کارکنان واٹس ایپ کے ذریعے جناح ہاس پہنچے تھے۔شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے تفتیشی افسران کوگرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔