اسلام آباد (ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 پر دستخط کر دیئے ۔
نئے ایکٹ کے تحت تاحیات نا اہلی کے باعث سیاست کے میدان سے دور رہنے والے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور جہانگیر ترین اب اپنی نا اہلی کے خلاف اپیل دائر کر سکیں گے، قانونی ماہرین کا کہناہے کہ اس میں سپریم کورٹ کے اوریجنل جورسڈکشن میں موجود تمام فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیدیا گیاہے ۔
ماہرین کا کہناہے کہ نظر ثانی کی درخواست سننے والا بینچ بنیادی کیس سننے والے بینچ سے بڑا ہو گا۔


