لاہور (ای پی آئی ) 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلئے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے طلب کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے جبکہ عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں آج شام 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔