لیہ (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنمائوں کی گرفتاریا ں جاری،لیہ سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں پولیس نے ملتان سے گرفتارکر لیا ۔
رفاقت گیلانی کی گرفتاری کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کیخلاف 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے، فائرنگ اور گاڑیاں جلانیکا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کیخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھا جس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنیقریبی عزیز کے گھر روپوش تھے۔رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔


