لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لئے دائر درخواست پر سماعت ، عدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ گرفتارخواتین کا معاملہ،گرفتارخواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پرجسٹس سیدشہبازرضوی نے درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مختلف الزامات لگاکرخواتین کوگرفتارکیا، رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس میں جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کرائی جائے۔درخواست گزار نے استدعاکی کہ عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینے اوران کی تکریم برقراررکھنے کاحکم دے۔بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔