منی لانڈرنگ کیس ،یف آئی اے نے مونس الٰہی کوکل طلب کر لیا
لاہور(ای پی آئی) منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے لئے ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو تیسری بارنوٹس جاری کرتے ہوئےکل طلب کر لیا .
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کو تیسرا کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری مونس الٰہی آج یکم جون کو ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروائیں ۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے دوران قومی شناختی کارڈ ، دستاویزی ثبوت اور بنک اکائونٹ کی تفصیلات ساتھ لائیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ انکوائری کے مرکزی ملزم عامر سہیل کے اکائونٹ سے کروڑوں روپے مونس الٰہی کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے ۔مونس الٰہی عامر سہیل کی جانب سے منتقل کی گئی رقم بارے وضاحت پیش کریں ۔


