اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے ، اس حوالے اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہو جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدے کی معیاد 30 جون ہے جو بڑھائی نہیں جا سکتی۔