اسلام آباد(ای پی آئی ) ریاست اورسیاست میں ریاست لازم وملزوم ہے جس طرح چادراورچاردیواری کی بے حرمتی اورتھانوں میں رشوت وصول کی جارہی ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا.

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لیکرآسٹریلیاتک اورچین سے لیکرسعودی عرب تک سب سمجھارہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اوررسوائی کی آخری حدتک پہنچ چکی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کھوٹہ سکہ ثابت ہوئی غریب حقیروذلیل ہوگیاامیرفقیرورسواہوگیاکاروبارتباہ ہوگئے ڈالر320کابھی نہیں مل رہا ،سیاسی معاشی اقتصادی تباہی ہو گئی میں50سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اورمیری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے، 4 مرتبہ میرے گھروں پروحشیانہ چھاپے مارے اور توڑپھوڑ کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اشفاق وڑائچSHOشفقت SHOاوران کے افسران جوہمیشہ میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیوں کے اغواکرنے اورملازموں پرتشددکرنے کے شوقین ہیں انکی ویڈیوز موجودہیں صرف موسم بہارکاانتظارکریں قانون کے شکنجے میں آکررہیں گے، خیبرپختونخوا میں پولیس ڈرتی ہے پنجاب اوراسلام آباد میں بیویوں بیٹوں کی بیحرمتی کرتی ہے لیکن آخرکب تک۔