لاہور( ای پی آئی)190 ملین پائونڈ کیس میں نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اس حوالے سے نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس سکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔نیب نوٹس میں 190 پانڈ سکینڈل میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔