لاہور(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر کورکمانڈر ہائوس پر حملہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی فرحت فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرحت فاروق کو جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔
اس کا علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کےساتھ سیلفی لینے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔


