لاہور (ای پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبر گل خان نے جناح ہاؤس پر حملے کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار 13 خواتین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے
پولیس اسٹیشن سرور روڈ لاہور میں درج ایف آئی آر نمبر 96/2023 کی سماعت ہوئی جس کا ایک صفحہ پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے.
دوران سماعت ہماسمیت 13 خواتین عدالت میں پیش ہوئیں،
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل امجد جاوید، سپیشل پراسیکیوٹر سیدفرہادعلی شاہ.،ماہا مسعود اورعائشہ مسعود کی جانب سے حسام نواز رانجھا ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور ریکارڈ سمیت پیش ہوئے..

حکم میں فاضل جج عبر گل خان نے لکھا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے موبائل-فون برآمدگی اور فوٹو گرامیٹری کے لیے 20 روز کا ریمانڈ دیا جائے. اس صورتحال کے پیش نظر تفتیشی افسر کی درخواستِ منظور کرتے ہوئے پانچ روز کا ریمانڈ دیا جاتا ہے، عدالت نے لکھا ہے کہ یہ خواتین ملزمان قانون کے مطابق دن نکلنے سے دن غروب ہونے تک پولیس کی تحویل میں رہیں گی جبکہ سورج غروب ہونے سے سورج نکلنے تک جوڈیشل تحویل میں رہیں گی.
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو آٹھ جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے .