لاہور(ای پی آئی)جناح ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ بے نقاب ہو گیا، علی رضا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
جناح ہائوس پر جلا گھیرا میں ملوث شرپسند علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔علی رضا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہاس پر جلا گھیرا کا حصہ بنے۔
جناح ہاس پر حملے میں ملوث شر پسند نے کہا ہے کہ منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت طے کیا گیا تھا۔
علی رضا نے انکشاف کیا کہ منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔علی رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریر کا نتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہو کر ہم نے یہ سب کیا اور جلا گھیرا کا حصہ بنے۔


