کوئٹہ (ای پی آئی)ایئرپورٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کر دیا۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق پر ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی، پولیس نے جاں بحق وکیل کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وکلا نے تمام عدالتوں میں کارروائی کا احتجاج بائیکاٹ کر دیا ہے، وکلا رہنماں نے مزید وکلا کو ہسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔