میرانشاہ،راولپنڈی (ای پی آئی )شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید 3 دہشتگرد جہنم واصل 4 دہشت گرد زخمی اسلحہ بارود برآمد ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔شہدا ء میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔

تینوں شہدا کا تعلق فرنٹیئر کور سے تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔