اسلام آباد(ای پی آئی ) درخواست گزار کے انتقال کے باعث سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف دی گئی درخواست غیر موثر قرار دیدی ۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جعلی مقابلوں کے خلاف دی گئی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت ۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار طارق اسدوفات پاچکے ہیں، درخواست گزار کی وفات کے باعث کیس غیرموثر ہو چکا،سپریم کورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف کیس نمٹا دیا۔


