کوئٹہ(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ 25 جولائی کو سماعت ہو گی

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان و جسٹس محمد نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگین غداری مقدمے کیس کی تاریخ دے دی ہے ۔ عدالت نے سنگین غداری مقدمے کی سماعت 25 جولائی کو مقرر کر دی۔

سماعت سے متعلق عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔سنگین غداری مقدمے کی درخواست سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق شر نے جمع کروائی تھی جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

سابق وزیراعظم پر اسمبلی توڑنے اور آرٹیکل 5 اور 6 کی خلاف ورزی پر آئینی درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا جس سے مقدمہ رک گیا تھا۔ عبدالرزاق شر کی جانب سے وکیل امان اللہ کنرانی تھے جو آگے بھی مقدمے کی پیروی کریں گے