لندن(ای پی آئی ) 190 ملین پائونڈز کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو طلب کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے پیش ہونے سے معذرت کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)میں 190ملین پائونڈز این سی اے سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں پیش ہونے سے معذرت کی۔

زلفی بخاری نے نیب کو بتایا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع ملی ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتا۔