گلگت(ای پی آئی ) جعلی ڈگری کیس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے نا اہل ہونے کےبعدنئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔

جعلی ڈگری کیس میں خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے آج تین بجے اجلاس طلب کیا گیاتھا،

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حاجی گلبرخان نے اجلاس ملتوی کیلئے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی ،سپریم اپیلٹ کورٹ نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس روکنے کا حکم دیدیا۔