میرانشاہ(ای پی آئی ) شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میران شاہ اور میر علی کے درمیان واقع حمید اللہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا،

حملے کے نتیجے میں نتیجے میں 2 اہلکار شہید 4 اہلکاروں کے علاوہ 10 شہری زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں میں احسان اللہ،اکرام ،محمد نصیر ،محمد عامر،سید محمد ،سیف اللہ ،رشید گل ، منصور ، عمر اور محمد قاسم شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔