نیویارک (ای پی آئی)غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں 46 سالہ گلوکارہ لی سانگ یون کا پرفارمنس کے لئے نام پکارا گیا تو وہ اسٹیج پر نہیں آئیں جس کے بعد انہیں تلاش کرنا شروع کردیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے ملازم نے گلوکارہ کی لاش باتھ روم میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جرم کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے سیئول یونیورسٹی سے گریجویشن جبکہ نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔