گوادر(ای پی آئی) گوادر کے علاقہ بسول کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پرڈیزل سے بھرا ٹرک الٹ گیا آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

حادثہ کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو جلے ہوئے ٹرک سے نکال کر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔