کوئٹہ(ای پی آئی )کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال گاڑی پر فائرنگ سے وفاقی وزیر کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پشین سٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے سٹاف کے زیر استعمال تھی،

جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔

وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔