پشاور(ای پی آئی )پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی مشیر قانون عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج ہوگئی ،

پولیس کی لاعلمی کے باعث گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، ضمانت خارج ہونے کے باجود پولیس سابق مشیر قانون کو حراست میں نہ لے سکی۔

پولیس حکام کے مطابق عارف یوسف کی ضمانت خارج ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔

سابق مشیر قانون عارف یوسف کا کہنا تھا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری(بی بی اے)کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی بی اے جمع کرانے کے بعد عدالت سے باہر آیا تو پولیس موجود نہیں تھی۔

واضح رہے کہ عارف یوسف پرتھانا خان رازق میں 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش سمیت کئی رہنماوں کو بھی تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔