گلگت (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے نا اہل ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے آج دوپہر 2بجے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،

پریزائیڈنگ افسر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال سہہ پہر 4بجے کریں گے،

وزیراعلیٰ کا انتخاب 13جولائی کو دوپہر 12بجلی اسمبلی ہال میں کیا جائے گا۔