راولپنڈی(ای پی آئی ) آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع گیریژن پر دہشتگردوں کے حملے کو پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا ۔

دہشتگردوں کے گروہ کی جانب سے ژوب میں واقع گیریژن پر حملہ کیا گیا اور اندر گھسنے کی کوشش میں ڈیوٹی پر مامو ر پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بہادری سے منہ توڑ جواب دیا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے3 کو جہنم واصل کر دیا ۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی پر مامور5اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،

پاک فوج نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے فرار ہونے والے 2 دہشتگروں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیاہے ۔

علاقے میں آنے اور جانے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔