واشنگٹن(ای پی آئی ) واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت 7.1 ملین ڈالرز فروخت کر دی گئی۔
فروخت کی گئی عمارت نیا سفارتخانہ بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی، جو مخدوش حالت میں موجودتھی جبکہ اس کا خصوصی اسٹیٹس بھی واپس لے لیا گیا تھا۔
جبکہ حکومتِ پاکستان کو اس عمارت کے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالرز ادا کرنے پڑ رہے تھے۔
عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی، جو 7.1 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی۔ اس سے پہلے اس عمارت کی قیمت 6.8 ملین ڈالرز لگائی گئی تھی۔
پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت کو پاکستانی امریکی بزنس مین حفیظ خان نے خریدا۔


