ممبئی(ای پی آئی) معروف بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ کی سڑک پر ہاتھ میں جوتا اٹھائے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ کو والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عالیہ بھٹ اور ان کی فیملی ریسٹورنٹ سے باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

عالیہ بھٹ نے خوشی خوشی فیملی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی۔

اس دوران عالیہ بھٹ نے دیکھا کہ فٹ پاتھ پر کسی کا جوتا پڑا ہے۔

اداکارہ نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے؟ایک فوٹوگرافر نے کہا کہ” یہ ہمارا ہی ہے آپ رہنے دیں ،لیکن عالیہ بھٹ نے نہ صرف جوتا ہاتھ میں اٹھایا بلکہ اُس فوٹوگرافر کے قریب جا کر رکھ دیا۔”