نئی دہلی(ای پی آئی) بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد کسانوں نے کھیتوں میں پہرے لگا دیئے

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور فی کلو قیمت 300روپے ہو گئی ہے جس کے بعد کھیتوں سے ٹماٹر چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے

کسانوں نے اپنے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے کھیتوں میں پہرے لگا دیئے ہیں اور کسانوں کا پورا پورا خاندان ٹماٹروںکے کھیت میں دن رات پہرہ دیتا ہے تا کہ اپنی فصل کو ٹماٹر چوروں سے محفوظ رکھا جا سکے اور اس کے لیے کسان رات بھر مسلح گشت کرتے ہیں

ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد سبزی کی دکانوں سے ٹماٹر چوری کی وارداتیں بھی ہو رہی ہیں۔