اسلام آباد(ای پی آئی ) پی ڈی ایم کے حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مہنگائی اور بیروز گاری میں بے پناہ اضافے کے باعث نوجوانوں کے بیرون ممالک چلے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ ان میں 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین شامل ہیں
جبکہ ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 16سو سے زائد ڈرافٹ مین کو روزگار کیلئے بیرون ملک جانا پڑا۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 7لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوان روزگار کیلیے سعودی عرب،2 لاکھ 29ہزار یو اے ای،1 لاکھ11 ہزار اومان، 90ہزار 662قطر گئے، 8ہزار برطانیہ، 13سو امریکہ، 20 ہزار ملائیشیا،3ہزار یونان،جبکہ 6ہزار سے زائد نوجوان رومانیہ گئے۔
گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران6لاکھ83 ہزار نوجوان پنجاب، 3 لاکھ24ہزار خیبرپختونخوا، 90 ہزار سندھ،12ہزار بلوچستان،44 ہز ارآزاد کشمیر جبکہ 11ہزار نوجوان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔


