لسبیلہ(ای پی آئی ) لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں تیز رفتاری کے باعثمسافرکوچ الٹ گئی 3 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار3 مسافر جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔