لاہور (ای پی آئی ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے دبئی میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور آصف زرداری کے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر سخت ناراضگی کے اظہار کے بعد میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ،
دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران سیٹ اپ سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔
نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت جاری ہے،
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


