لاہور(ای پی آئی) کائونٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلہ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،

گوجرانوالہ سے داعش کے اہم کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئیں۔

دہشتگردوں کی شناحت حنیف ،سید عرف سیدو ، طارق ، خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے ۔دہشتگردوں سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر ، موبایل فون ،اسلحہ اور افغانستان کے شناحتی کارڈ برآمد کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔

رواں ہفتے200 کومبنگ آپریشنز کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،کومبنگ آپریشنز میں 10755 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔