نیویارک(ای پی آئی)پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو این رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کا جنسی تشدد نظرانداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔

انھوں نے جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کے مظالم نظر انداز کرنے کی مذمت کی اور سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ رپورٹ میں غلطیوں کو درست کریں اور مستقبل کی رپورٹس میں تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والے ممالک میں بھارت اور اسرائیل کو شامل کریں۔پ

اکستانی سفیر منر اکرم نے کہا کہ 5اگست 2019کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے جرائم کو شامل نہیں کیا گیا،

انہوں نے طویل تنازعات سے متعلق سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر شفاف انداز میں عمل درآمد پر زور دیا۔