اسلام آباد(ای پی آئی ) روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار ہونے والے پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ،
قیدیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں 7 ماہ سے قید ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔
قیدیوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیا جاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کے لئے موثر اقدامات کرے۔
جسٹس ہیلپ لائن عہدیداران نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے،
سربراہ جسٹس ہیلپ لائن نے بھی اپیل کی کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔


