سرگودھا(ای پی آئی)20 سال سے ختم کیا گیا نمبرداری نظام پنجاب بھر میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، اضلاع کے9 کمشنر اور 27 ڈپٹی کمشنر کی تجاوز پر سمری تیار کر کے منظوری کے لئے وزیراعلیٰ کو بھجوادی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں 20 سال سے ختم نمبرداروں نظام کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے نمبرداری کی 12 ہزار خالی پوسٹوں پر بھرتیاں فاسٹ ٹریک پر کی جائیں گی اور نمبرداری گرانٹس کے تحت نمبرداروں کو 100 کنال زمین ملے گی اور صوبہ میں 38 ہزار نمبرداروں کو 22 اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی،

نمبردار سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑوائیں گے جبکہ سیلاب ، ٹڈی دل جیسی آفات میں اپنا کردار ادا کریں گے اور نمبردار صحت، تعلیم اور لائیو سٹاک کے محکموں کی معاونت کریں گے زرعی ٹیکس وصولی کا ذمہ دار نمبر دار ہونگے۔

مزید بتایا گیا کہ نظام کی بحالی میں ایک اور 12 بورکے اسلحہ لائسنس کی فیس معافی کااختیار نمبر دار کو ملے گا جبکہ نمبردار اراضی سنٹر میں جائیداد کے انتقال کے وقت فریقین کی تصدیق کرے گا اور نمبردار کے تقرر میں وراثت کے 50 نمبر اور تعلیم کے 50 نمبر ہوں گئے ہیں

معلوم ہوا ہے کہ نمبرداری نظام کی بحالی کے لئے وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد ان کی بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔