اسلام آباد(ای پی آئی ) گلگت بلتستان حکومت نے سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
گلگت بلتستان حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کے لیے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری سے فوج، رینجرز، جی بی اسکاٹس اور ایف سی کی تعیناتی میں توسیع دی جائے گی۔
فوج سی پیک منصوبوں، شاہراہ قراقرم سمیت سیکیورٹی پر تعینات ہوگی۔ گلگت بلتستان میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع ہوگی۔
رینجرز کی تعیناتی میں چوبیس اکتوبر دوہزار چوبیس تک توسیع کی جائے گی۔
دوسری جانب فرنٹئیر کنسٹیبلری اور گلگت بلتستان اسکاٹس کی تعیناتی میں تیس جون دوہزار چوبیس تک توسیع ہوگی۔


