لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹوئٹر سپیس کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ انھیں بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیر آلو کے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج سے چالیس سال پہلے تک بریانی بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب دوسرے کھانے زیادہ پسند ہیں۔
تاہم انھوں نے کہا کہ ’لیکن اس وقت مجھے آلو کے ساتھ بریانی پسند تھی۔‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر آلو کی بریانی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔جیسا کہ
کہیں آج کی سپیس کے بعد پیمرا کی جانب سے بریانی میں آلو بھی سینسر نہ کر دیے جائیں۔،،میں بھی آئندہ سے بریانی آلو کے ساتھ ہی کھاؤں گی۔۔۔‘
اور اس طرح کے متعدد تبصرے پاکستانی سوشل میڈیا پر گذشتہ رات سے دیکھنے کو مل رہے ہیں جن میں جنوبی ایشیا اور پاکستان میں مقبول پکوان بریانی کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بریانی آلو کے ساتھ بنانی چاہیے یا بغیر آلو، اس بارے میں پاکستانی سوشل میڈیا پر ہر کچھ عرصے بعد ہلچل مچ جاتی ہے۔
تاہم اب جبکہ عمران خان نے بھی اس بارے میں بات کی ہے تو اس بارے میں بحث میں اضافہ ہوا ہے اور یہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی ہے۔
اس بحث میں جو افراد بریانی میں آلو پسند کرتے ہیں ان کے مؤقف کو عمران خان کی تائید حاصل ہو گئی ہے جبکہ جو افراد آلو پسند نہیں کرتے ان میں سے کچھ عمران خان کے مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ
’بریانی ہماری ریڈ لائن ہے‘ اور کچھ اب سے آلو کے ساتھ بریانی کھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔


