ڈھاکہ (ای پی آئی ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق تلگھاٹ سے ڈھاکہ جانے والی مسافر کشتی دوسری کشتی سے ٹکرا گئی،

جس کے باعث کشتیوں میں سوار تمام مسافر ڈوب گئے ، امدادی ٹیموں نے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ 60 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، جس میں بنگلہ دیش کی نیوی بھی حصہ لے رہی ہے ۔