پتوکی (ای پی آئی ) چونیاں کے علاقہ نینوال میں چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا،
اس کے علاوہ مختار نامی دولہا سعودیہ سے اپنی شادی کیلئے آیا تھا اور دلہن کو لے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں سے سامنا ہوگیا۔
ڈاکوؤں نے دولہا سے سعودی ریال اور دولہا دلہن کی سلامیوں کے تقریباً تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔
اس کے علاوہ ڈاکو درجنوں راہگیروں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کے بعد ون فائیو پر کال کی گئی تو تھانہ صدر کی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔


