لاہور (ای پی آئی ) پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی والی بال ٹیم کو این او سی جاری نہ ہونے کے بعد ایشین چیلنج کپ والی بال میں عدم شرکت پر 20 ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

ایشین چیلنج والی بال چائنیز تائی پے میں 8 سے 15 جولائی تک شیڈول تھا،

پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی والی بال ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

پاکستان کو ایشین کنفیڈریشن کو 55 لاکھ 14 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔