لاہور (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے الیکشن کمیشن نے تفصیلات شائع کردی ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج جمع کرادیئے گئے ہیں ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 6 مرکزی عہدیداروں میں شہباز شریف ن لیگ کے صدر اور مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال ن لیگ کے سیکرٹری جنرل، عطا تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ اور مریم اورنگزیب ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔