خیبر(ای پی آئی ) افغان شہریوں کی جعلی ویزوں پر طورخم سرحد سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،
جعلی ویزوں کے ذریعے 15 افغان شہری جعلی ویزوں پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق جعلی ویزوں پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کو طورخم امیگریشن پوائنٹ پر روکا گیا۔15 افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ کسی کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔


