اسلام آباد(ای پی آئی ) محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کردیا،
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔


